بھارت میں کسانوں کا مودی حکومت کیخلاف یوم سیاہ

بھارت میں کسانوں کا مودی حکومت کیخلاف یوم سیاہ

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں حکومت مخالف جاری کسان احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج مودی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں ہر کسان کے گھر اور ٹریکٹر پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی اپنے گھر پر کالا جھنڈا لہرا دیا ہے اور نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ مودی سرکار پنجاب کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون

کسان رہنما نے کہا کہ 6 ماہ کیا 6 سال بھی لگ گئے تو متنازع قوانین رد کروا کر ہی واپس لوٹیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کے علاقوں غازی پور، سنگھو اور ٹکری بارڈر پر ہزاروں کسانوں کا دھرنا جاری ہے۔


متعلقہ خبریں