کورونا:پاکستان میں19سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن شروع


پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے آج سے19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

اس مہم میں تین کروڑ30لاکھ افراد کو فائدہ  ہوگا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا، طبی ماہرین کی منظوری کے بعد اب تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین پروگرام کو بڑھا دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار899افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 966، خیبرپختونخوا4ہزار9، اسلام آباد 751، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار779،خیبرپختونخوا ایک لاکھ10 ہزار27، پنجاب 3 لاکھ 37 ہزار 73، سندھ 3 لاکھ 13ہزار59، بلوچستان 24 ہزار823، آزاد کشمیر19 ہزار8 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں