جعلی ڈی جی نیب کو گرفتار کر لیا گیا


لاہور: جعلی ڈی جی نیب بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے ملزم سے متعلق ابتدائی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم فیاض ڈی جی نیب بن کر آئی جی آفس سمیت دیگر اداروں کو فون کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کبھی ڈائریکٹر نیب، کبھی اسٹاف افسر اور کبھی ڈی جی بن کر افسران کو بلیک میل کرتا رہا۔ گرفتار ملزم سے 44 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی، فروغ نسیم

نیب کے مطابق ملزم کا احتساب عدالت سے 8 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں