جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، صدر مملکت کا دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو بھی 70 صفحات پر مشتمل درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

صدر مملکت نے مؤقف اپنایا ہے کہ نظر ثانی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد بھی ازخود نوٹس دائرہ اختیار پر سماعت کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔

نظرثانی درخواستوں میں 19 جون 2020 کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی تھی، نظرثانی اپیل میں کہا گیا تھا کہ لندن جائیدادوں کی تحقیقات ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں منظور


متعلقہ خبریں