چودھر ی نثار نے حلف اٹھا لیا


سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بطور رکن پنجاب اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

قائم مقام اسپیکر دوست محمد مزاری نے چودھر ی نثار سے حلف لیا اٹھا۔ چودرھری نثار پنجاب اسمبلی رجن بن گئے۔

رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا ٹاک کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطہ کرکے اپنی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لینے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی  محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے چیک کر لیا ہے، چوہدری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔چوہدری نثار کے حلف میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔ چوہدری نثار کل حلف اٹھا سکتے ہیں انھیں آگاہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چودھری نثار کا پنجاب اسمبلی میں حلف نہ ہونے کی اندرونی کہانی

یاد رہے کہ گزشتہ روز نثار علی خان آج پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے لیے پہنچے تھے تاہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی عدم موجودگی کے باعث اُن سے حلف نہیں لیا جا سکا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ’ایک ہفتے پہلے یہاں اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو حلف کے بارے میں بتا دیا تھا۔ مگر آج کہا گیا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بغیر حلف نہیں لیا جا سکتا ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ چیئرمین کے پاس مکمل اختیارات ہوتے ہیں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ تین برس بعد وہ حلف کیوں اٹھانا چاہ رہے ہیں تو اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت ایک خود ساختہ آرڈیننس لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ سب پاکستان کے آئین میں درج ہے۔ یہ ایک آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہیں کہ جو ارکان مخصوص مدت کے دوران حلف نہ اٹھا پائیں انھیں نااہل قرار دیا جائے۔

 

 


متعلقہ خبریں