ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دے دی

ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جلد ہی این ایچ اے منصوبے کیلئے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دے گا۔

ایکنک سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: ایکنک اجلاس: ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظور

خیال رہے کہ گزشتہ سال سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے حیدرآباد سکھر موٹروے پراجیکٹ منظور کرنے کے بعد سفارشات ایکنک کو بھجوائی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی  نے کراچی سے پشاور تک  1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں