سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونا سستا

ملک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ نئے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 443 روپے بڑھ کر 96 ہزار 665 روپے ہے

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ کاروبار ہوا، ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ والیوم ایک ارب 24 کروڑ شیئرز کو عبور کر گیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک دن میں 84 فیصد شیئرز کی ٹریڈنگ ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 46812 پر بند ہوئی۔

کاروباری دن میں 1 ارب 24 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب روپے بڑھ کر 8097 ارب روپے ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاروباری حجم میں ماضی کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں