امریکہ یقینی بنائے گا کہ غزہ کی امدای رقوم حماس کے ہاتھ نہ لگیں، بلنکن

امریکہ یقینی بنائے گا کہ غزہ کی امدای رقوم حماس کے ہاتھ نہ لگیں، بلنکن

قاہرہ: امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ مصر اور امریکہ اسرائیلیوں و فلسطینیوں کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عرب اور مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے یہ بات قاہرہ کے مختصر دورے کے دوران کہی ہے۔

انتھونی بلنکن ںے اپنے دورے میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، وزیر خارجہ سامح شکری اور انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل سے صدارتی محل میں ملاقات کی اور غزہ پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس مصر کی شکل میں ایک ایسا مؤثر اور حقیقی شراکت دار موجود ہے جس نے تشدد کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سیز فائر کے بعد غزہ میں امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا

انہوں نے کہا کہ اب ہم مل جل کر اس جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور کچھ مزید مثبت اقدامات کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔

انٹھونی بلنکن نے منگل کے دن مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قیادت اور رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت کی تھی۔ وہ مصر کے بعد اردن کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکی سیکریٹر خارجہ انتھونی بلنکن نے غزہ کی تعمیرنو کے لیے ڈیزاسسٹر ریلیف کی مد میں امریکہ کی جانب سے 55 لاکھ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لیے امدادی ایجنسی اُنروا کو امریکا کی جانب سے بھی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

ہمسایہ ممالک امریکہ کو فوجی اڈے فراہم نہیں کریں گے، افغان طالبان

امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے اس موقع پر واضح کیا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غزہ کی تعمیرنو کے لیے مہیا کی جانے والی امدادی رقوم حماس کے ہاتھ نہ لگیں۔


متعلقہ خبریں