قصور: فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق


قصور: پنجاب کے ضلع قصور میں فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راجہ جنگ کے علاقے حویلی مہتاب خان کے ایک ڈیرے میں پیش آیا۔ فائرنگ سے وکیل اظہر ثانی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

وکیل اظہر ثانی اپنے ڈیرے میں موکل اور چند رشتہ داروں کے ہمراہ بیٹھے تھے کہ دو نامعلوم افراد ڈیرے میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈی جی نیب کو گرفتار کر لیا گیا

فائرنگ کے واقعے کے خلاف آج ڈسٹرک بار قصور میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں