فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار مل گیا


سماجی رابطوں کی ایپس فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار دے دیا ہے۔

انسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغاز 2019 سے شروع کیا تھا۔ جس پر صارفین نے شدید تنقید کی اب فیس بک اور انسٹا گرام نے صارفین کو اختیار دے دیا ہے۔

صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار ہو گا۔ لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انسٹاگرام نے 2019 میں پوسٹس پر لائکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کیلئے محدود صارفین پر آزمائش شروع کی تھی۔ جس دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ کچھ صارفین لائکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کمپنی کا خیال ہے کہ اس فیچر کے باعث درحقیقت صرف زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ صارف ایپ میں زیادہ وقت گزاریں گے جس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہوسکے گا۔

 


متعلقہ خبریں