ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید


وزیر داخلہ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف کیسز میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ ہوا، وفاق اور صوبائی حکومت مل کرڈاکوؤں سے نمٹیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرکراچی آیا ہوں، کراچی میں تمام اداروں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کرڈاکوؤں سے نمٹیں گے۔ سندھ پولیس کو جتنا اسلحہ چاہیے فراہم کریں گے۔ ڈاکو راج ختم کرنےکیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ امن وامان کا قیام صوبے کا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت چاہے تو رینجرز کی مدد دینے کو تیار ہیں۔ رینجرز کن علاقوں میں چاہیے یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہے۔ سندھ  پولیس کو جتنا اسلحہ چاہیے فراہم کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکوووَں کیخلاف اغوا برائے تاوان اور دہشتگردی ایکٹ کا پرچہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ:کچے میں آپریشن کیلئے رینجرز اور فوج کی فوری مدد نہ لینے کافیصلہ

شیخ رشید نے کہا کہ گورنرسندھ نے رحمت ابڑو کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا کہا۔ شکار پور میں سندھ حکومت خود آپریشن کرنا چاہتی ہے لیکن رینجرز بھی تیا رہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے ڈاکو راج ختم کرکے دم لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سندھ میں کوئی مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ سیاسی لوگ بھی ملوث ہیں۔ اگلی بار خود کچے کے علاقے کا دورہ کروں گا۔ کچے کے علاقے میں قائم ڈاکو راج ختم کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر اس میں کوئی بڑا نام ملوث پایا گیا تو سختی سے نمٹیں گے۔ سندھ حکومت جو ڈیمانڈ کرے گی اسلحہ دینے کو تیار ہیں۔ سندھ حکومت پورے صوبے میں جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگا رہے۔ سندھ میں پی ٹی آئی کو کئی شکایات اور تحفظات ہیں۔ عمران خان کے دور میں کوئی آپریشن اور گورنر راج نہیں ہوگا۔ عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔ اگلے الیکشن میں بھی کوشش ہوگی کہ عمران خان کی حکومت بنے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسنگ پرسن سے متعلق قانون لا رہے ہیں۔ امریکہ کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیا جائے گا۔ کابینہ میں یہی با ت کی کہ پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ اچھےمعاملات طے کیے۔ ہم اور سندھ حکومت مل کر ڈاکوووَں کو ختم کریں گے۔ کراچی میں نہاری والے بھی دیگ کے برابر کی گن لے کر بیٹھا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں