کندھ کوٹ: آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش

کندھ کوٹ: آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش

کندھ کوٹ: پولیس نے کچے میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ آپریشن 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ترجمان کندھ کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں کندھ کوٹ پولیس کا درانی مہر کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈاکو جیئند جاگیرانی اور ٹکر سبزوئی گروہ کے خلاف آپریشن آج نویں روز بھی جاری ہے۔

شیخ رشید! کچے کے علاقے میں بھی آئیں، وزیراعلیٰ سندھ

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے جب کہ راکٹ لانچرز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جاری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش کر کے ان کے متعدد محفوظ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

سندھ:کچے میں آپریشن کیلئے رینجرز اور فوج کی فوری مدد نہ لینے کافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ جاگیرانی اور سبزوئی گروہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں