شکارپور: ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، 9 مغویان بازیاب

شکارپور: ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، 9 مغویان بازیاب

شکارپور: ڈاکوؤں کے خلاف کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ پولیس آپریشن میں کراچی سے بھیجے گئے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

کندھ کوٹ: آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے گرا کر آگ لگا دی گئی ہے اور اب تک 12 مغویوں میں سے 9 کو بازیاب بھی کرایا جا چکا ہے۔

ایس ایس پی شکارپور امیر سعود مگسی کے مطابق آپریشن گڑھی تیغو اور دیگر کچے کے علاقوں میں کیا جارہا ہے جس میں  کراچی سے آنے والے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700 سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق اب تک کے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے جب کہ 12 مغویوں میں سے 9 کو بازیاب کروایا جا چکا ہے۔

ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کشمور اور سکھر پولیس کی جانب سے بھی کچے کی حدود میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شکار پور کے مطابق جب تک کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک و صاف نہیں کردیا جاتا اس وقت تک پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

سندھ: ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بے بس، فوج و رینجرز سے آپریشن کرانیکا فیصلہ

آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹوگرافر شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے جب کہ 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں ان کے ساتھی لے کر فرار ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں