کورونا، ابتدا کہاں سے ہوئی؟ اس پر سیاست تحقیقات کو متاثر کریگی، چین کا انتباہ

کورونا، ابتدا کہاں سے ہوئی؟ اس پر سیاست تحقیقات کو متاثر کریگی، چین کا انتباہ

واشنگٹن: چین کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ابتدائی مقام کے آغاز کے حوالے سے سیاست وبا سے متعلق چھان بین کے عمل کو نہ صرف متاثر کرے گا بلکہ اس وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو بھی متاثر کرنے کا سبب بنے گا۔

کورونا: ابتدا کیسے ہوئی؟ امریکہ نے نئی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

یہ بات واشنگٹن میں قائم چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔

 

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم چینی سفارتخانے کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت دیا گیا ہے کہ جب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیا جانے والا یہ حکم سامنے آیا ہے کہ کورونا وائرس کے مقام کا تعین کرنے کے لیے انٹیلیجنس معلومات کا جائزہ لیا جائے۔

کورونا: چین کا ڈبلیو ایچ او کو ابتدائی کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار

واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کچھ سیاسی قوتیں الزامات اور سیاسی اقدامات تک محدود ہو چکی ہیں۔

دلچسپ امر ہے کہ برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے مقام کی ابتدا کا تعین کرنے کے لیے مطالعے کے دوسرے دور کی تیاری کر رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین پر دباؤ ہے کہ وہ محقیقین کو مزید رسائی فراہم کرے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا کا باعث بننے والی جگہ کی تلاش کی کوششیں مزید بڑھائی جائیں۔

ایک اور عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ کئی ماہ تک اس بات سے زیادہ متفق دکھائی نہ دینے والی جو بائیڈن انتظامیہ اس عالمی دباؤ کا حصہ بن رہی ہے جس میں چین سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ وبا کے آغاز کے متعلق مزید معلومات عام کرے۔

کورونا: شکست دینے والوں کو دوبارہ کووڈ کا شکار بنانے کا ٹرائل

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ری پبلکنز کی جانب سے یہ شکایت کی جا رہی تھی کہ امریکی صدر مبینہ رکاوٹوں کے حوالے سے چین سے متعلق سختی نہیں کر رہے ہیں۔

جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ 90 روز میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے امریکہ کی قومی لیبارٹریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعاون کریں تا کہ چینی حکومت سے پوچھنے کے لیے سوالات بھی ترتیب دیے جا سکیں۔

کورونا کی ابتدا، پھیلاؤ کے بارے میں تحقیقات قبل از وقت اقدام ہو گا، چین

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ری پبلکنز اس خیال کے نہ صرف حامی رہے ہیں بلکہ اسے فروغ دینے کا بھی سبب بنے ہیں کہ کورونا وائرس کسی قدرتی وجہ کے بجائے ووہان، چین کی لیبارٹری میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں