او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع ہونگے، شفقت محمود


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع کرنے کیلئے برٹش کونس کو این او سی جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے آج برٹش کونسل کو این او سی جاری کردیا ہے جس کے تحت  26 جولائی سے 6 اگست تک او لیول کے خصوصی امتحانات منعقد کیے جاسکیں گے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اس سے او لیول کے طلبا کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے/ ایف ایس سی کی کلاسز شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ جولائی میں اس قسم کے امتحان کی مثال نہیں ملتی اور مجھے خوشی ہے کہ کیمبرج اس کا اہتمام کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا نے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور خاص طور پر تعلیم کے میدان میں بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں۔ تعلیم کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں۔ ہر فیصلے کے نقصانات اور فائدے ہوتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک طلبا کی فلاح و بہبود ہمیشہ مقدم ہے۔

 


متعلقہ خبریں