پی ایس ایل سیزن 6 بقیہ میچز: کرکٹرز اور آفیشلز ابوظہبی کیلئے روانہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سکس کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے مقامی کرکٹرز اور آفیشلز ابوظہبی کے لئے روانہ ہوگئے۔

لاہور ائیرپورٹ سے ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل سپر لیگ دستہ ابو ظہبی کے لیے روانہ ہوگیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین سمیت عمر امین اور عمران خان کا ویزہ بھی ابھی تک نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹد کے محمد موسی سمیت لاہور قلندر کے زید عالم اور ملتان کے آصف آفریدی سمیت پی سی بی میڈیا ٹیم کے شکیل خان اور عماد حمید کو بھی تاحال ویزے کا انتظار ہے،ویزہ تاخیر سے آنے والوں کیلئے الگ چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6، ایک اور کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نقصان جنوبی افریقہ میں موجود محمد نواز کی ابوظہبی آمد مشکل ہوگئی،،کوئٹہ کےفاف ڈوپلیسی بھی جنوبی افریقہ سے ابوظہبی آنے کیلئے پریشان ہیں،،یو اے ای حکومت کی جانب سے جنوبی افریقہ سے چارٹر فلائٹ کو تاحال اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک یو اے ای کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ پروڈکشن کریو کے لئے یو اے ای حکومت سے پیشگی اجازت لی گئی تھی لیکن اب غیر متوقع تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پی سی بی نے فرنچائز مالکان کے ساتھ ہونیوالے ورچوئل اجلاس میں اب تک کی تمام صورتحال کی بریفنگ بھی دی ہے، پی سی بی عہدیداران پرامید ہے کہ پروڈکشن کریو اور مقامی پچیس افراد بھی جلد یو اے ای کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں