شام، انتخابات بیہودہ مذاق ہیں: سلامتی کونسل میں برطانوی مندوب

شام، انتخابات بیہودہ مذاق ہیں: سلامتی کونسل میں برطانوی مندوب

نیویارک: سلامتی کونسل میں برطانیہ کے نمائندے نے شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو بہروپ اور بیہودہ مذاق سے تعبیر کیا ہے جب کہ دیگر نمائندگان نے انتخابات کو جمہوریت کی توہین اور کالعدم قرار دیا ہے۔

شام: صدارتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کی جانب سے یہ باتیں اس وقت کی گئیں جب شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی گیئر پیڈرسن نے ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا۔

انہوں نے صورتحال کی بابت بتایا کہ ہونے والے صدارتی انتخابات اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔

اقوام متحدہ کی شرائط کے تحت صاف و شفاف انتخابات کی نگرانی اقوام متحدہ نے کرنی ہے جب کہ ساتھ ہی نیا آئین، شفافیت اور احتساب کا اعلیٰ ترین معیار قائم کرنا ضروری ہے۔ عائد کردہ شرط کے تحت شام سے باہر مقیم شامی مہاجرین بھی ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔

کرد جنگجوؤں کا شامی حکومت سے معاہدے کا انکشاف

اخبار کے مطابق پیڈرسن نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ بدھ کو ہونے والے انتخابات میں شریک نہیں ہے اور اس کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ شام میں سیاسی حل کے لیے قرارداد 2254 پرعمل درآمد کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیتا رہے گا کیونکہ یہ شام کے تنازع اور عوام کے دکھوں کو ختم کرنے کا واحد پائیدار راستہ ہے۔

مشرقی غوطہ شامی سویلنز کیلئے زمین پر جہنم اقوام متحدہ سربراہ کا اعتراف

اقوام متحدہ میں امریکی نائب نمائندے رچرڈ ملز نے شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو جمہوریت اور شام کے عوام کی توہین قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم تمام بارڈر کراسنگز دوبارہ نہیں کھولتے تو لوگ مر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں