فضل الرحمان کی چینی سفیر سے ملاقات: عالمی کانفرنس میں شریک ہونگے

فضل الرحمان کی چینی سفیر سے ملاقات: عالمی کانفرنس میں شریک ہونگے

اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفیر کی جانب سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دی جانے والی دعوت قبول کرلی ہے۔ یہ بات ذرائع نے بتائی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفیر نونگ ورنگ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چین کے سفیر نے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس میں 500 جماعتیں شرکت کریں گی اور اس میں آپ کی شرکت باعث اعزاز ہو گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پہ چین اور چینی سفیرکا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق چین کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ چین آئندہ مستقبل میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں بھرپور ساتھ دے گا۔


متعلقہ خبریں