پاکستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل باجوہ

پاکستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات روس کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

آرمی چیف سے روس کے سیفر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون، افغان امن عمل اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

کور کمانڈرز کا افغانستان سے فائرنگ اور دہشت گردوں کے اکھٹے ہونے پر تشویش کا اظہار

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کا حامی ہے۔

آرمی چیف ںے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے روس کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

روس: امریکہ سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کے دوران روسی سفیر نے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں