آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو پر تبادلہ خیال

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد پولیو کے لیے پاکستان کے عزم اور کورونا کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بل گیٹس نے پولیو کے سدباب کی مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دنیا سے انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس اوران کی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب کوئی ایک بھی بچہ پولیو سے متاثرنہیں ہوگا تو اسے کامیابی کہیں گے۔

بلوچستان : سال 2021 میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے پولیوٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سب کی کوششیں کار فرما ہیں۔


متعلقہ خبریں