برطانیہ میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی 

برطانیہ میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی 

فوٹو: فائل


برطانیہ میں ڈرائیور کے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی۔

برطانیہ نے آج ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ کیمبرج میں برطانیہ کی پہلی خودکار بس  نے  دو میل کا سفر طے کیا۔ کسی بھی ڈرائیور کے بغیر بس نے خودکار طریقے سے سفر طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین میں خودکار بس چلنے لگی

آٹومیٹک الیکٹرانک بس کے چلنے کے دوران سڑک پر عام ٹریفک بھی چلتی رہی۔ الیکٹرک بسوں میں دس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

قبل ازیں برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی ایک کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ شب 2019 ماڈل کی ٹیسلا گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ گاڑی خود کار طریقے سے چل رہی تھی اور اس کی ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس کا کامیاب تجربہ

کار میں ایک شخص سامنے والی مسافر سیٹ پر بیٹھا تھا اور دوسرا پیچھے بیٹھا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ تیزرفتار گاڑی موڑ کاٹنے میں ناکام رہی اور سڑک کے نیچے درخت سے جا ٹکرائی۔

آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹوں میں32ہزار گیلن پانی استعمال کیا کیوں کہ کار کی بیٹریاں مسلسل آگ میں اضافہ کر رہی تھیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے ٹیسلا کمپنی سے رابطہ بھی کیا تاکہ بیٹریوں کی آگ بجھانے کا کوئی طریقہ معلوم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں