عائزہ خان انسٹاگرام کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھا گئیں 

فوٹو: فائل


جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹا گرام کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھا گئی ہیں۔ 

عائزہ خان نے حال ہی میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا اور آتے ہی چھا گئیں۔

عائزہ خان انسٹاگرام کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھا گئیں 
فوٹو: فائل

 

دو روز قبل عائزہ خان نے گیتی پرنسز کے نام سے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور چند ہی روز میں ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اس نئے اکاؤنٹ پر بھی انہیں فالو کر لیا ہے۔

ٹک ٹاک پر عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 51 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ان کی پہلی ویڈیو کو 10 لاکھ 80 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کیا کھاتی ہیں؟

’چپکے چپکے‘ کی مینو یعنی عائزہ خان انسٹاگرام پر بھی سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی شخصیت ہیں۔چند روز قبل انسٹاگرام پر عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 سے تجاوز کر گئی تھی۔

90 لاکھ فالوورز کی خوشی میں اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ اپنے مداحوں سے محبت کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں