کل سے 30 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کیلئے واک ان  ویکسی نیشن شروع


حکومت نے کل سے تیس سال سے زائد  عمر کے رجسٹرڈ افراد کے لیے واک ان  ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و تراقی اسدعمر  نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کسی بھی سینیٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھول سکیں گے۔

مزید پڑھیں: بغیر شناختی کارڈ والے افراد کی بھی کورونا ویکسی نیشن کرائی جائے گی، علی محمد خان

اسد عمر کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 ہزارافراد کی ویکسی نیشن کرنے کی  گنجائش ہے جبکہ 21فیصد ٹارگٹڈ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے

وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ عید کے دوران لوگوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتال بھر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ بغیر ایس او پیز مارکیٹ کھلی رہے، مگر اس کےلیے ویکسینیشن ضروری ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مشکل سے نکلنے میں صرف چند ہفتے لگیں گے، جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹوں  کو کھول سکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں