اسمبلی میں پانے کے مسئلے پر تفریق دیکھی تو دلی صدمہ ہوا، وزیراعلیٰ

میں کسی کے کہنے پر نہیں جا رہا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمارے دور میں اسمبلی ہمیشہ متحد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پانے کے مسئلے پر تفریق دیکھی تو دلی صدمہ ہوا۔

سندھ میں 50 فیصد پانی چوری ہو رہا ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں سول انجینئر ہوں لیکن جب میں وزیراعلیٰ بنا تو مجھے بھی پانی کے مسئلے کا علم نہیں تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سخت مسائل کے باوجود بھی پہلے پانی پر سب ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پانی کے مسئلے پر تفریق دیکھی تو دلی صدمہ ہوا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں بھی پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بھی محکمہ آبپاشی میں جا کر بیٹھتا تھا۔

پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے، وزیر زراعت سندھ

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی سرزمین ہمیشہ سرسبز وشاداب تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر دریائے سندھ اور باقی دریاوَں کا پانی بھی آتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی سسٹم تھا کہ جب پانی چڑھتا تھا تو سندھ میں آتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مغربی پنجاب میں دریاوَں پر کینال بنانا شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ 1920میں انگریزوں نے سکھر بیراج بنایا جو 1932 میں مکمل ہوا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتا تھا تو تباہی ہوتی تھی جس کے بعد دریا پر بند بنانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا ایک اشتعال انگیز عمل ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 1859سے 1959 تک دریاوَں میں کینال بنائے جاتے رہے لیکن جب سکھر بیراج بنا تو اس کے بعد بھی ہمیں مسائل درپیش رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1945 میں دونوں صوبوں کے درمیان معاہد ہوا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے بلکہ اکنامیکل ایشو ہے۔

شیخ رشید اور جوائنٹ آپریشن کو ویلکم کریں گے، سہیل انور سیال

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک گورے کو بھی پتا تھا کہ سندھ کی دھرتی کے ساتھ ایمانداری دکھانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسمبلی کی 1970 کی کارروائی بھی میرے پاس پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں