اگلے مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کا تخمینہ 4.8 فیصد ہے ،اسد عمر

اسد عمر نے ترقی کا فلسفہ سمجھا دیا: بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور آگے بڑھادو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کا تخمینہ 4.8 فیصد ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے، ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وزیراعظم الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے پیشرفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے،کورونا کی وجہ سے پولٹری کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی، اسٹیٹ بینک

ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کیلئے جو پیکج دیا اس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے، تعمیراتی شعبہ کی ترقی حوصلہ افزا ہے، ملکی برآمدات کو فروغ مل رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگلے مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا تخمینہ 33.1 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال آئی ٹی برآمدات میں 46 فیصد اضافہ ہوا جب کہ 25.2 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو 10 سال کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزین میں بہت گروتھ نظر آرہی ہے، اگلے سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 900 ارب روپے تک کر رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں