بالی وڈ: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ  کا قریبی دوست گرفتار

بالی وڈ: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ  کا قریبی دوست گرفتار

ممبئی: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ  کے قریبی دوست کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ  کے دوست سدھارتھ پٹانی کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے خود کشی کرلی

بھارت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے حیدرآباد سے سدھارتھ پٹانی کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد آج صبح انہیں ممبئی لایا گیا ہے۔

این سی بی نے سدھارتھ پر منشیات خریدنے اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق این سی بی نے عدالت کو بتایا تھا کہ سدھارتھ پٹانی کے خلاف سشانت سنگھ منشیات کیس میں ٹھوس ثبوت و شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے ملزم کو یکم جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

بھارتی اداکار آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ نے گزشتہ سال اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی جب کہ اُس وقت گھر میں چار افراد موجود تھے جن میں سدھارتھ پٹانی بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں