امیتابھ بچن نے قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا، سنی لیون کے پڑوسی بن گئے

امیتابھ بچن نے قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا، سنی لیون کے پڑوسی بن گئے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے 31 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا ہے جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے پڑوسی بن گئے ہیں۔

امیتابھ کا بستر، دوا اور تکیہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر اسٹار امیتابھ بچن نے شہر کے پوش علاقے میں ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کا کل رقبہ 5184 اسکوائر فٹ ہے جب کہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی اسکوائر فٹ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں و 28 ویں منزل پر واقع ہے۔

ریکھا کا امیتابھ کے پیچھے دیوانی ہونے کا اعتراف؟

اپارٹمنٹ کی کل مالیت 31 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ امیتابھ بچن نے اپارٹمنٹ کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 62 لاکھ روپے بھی جمع کرادیے ہیں۔

اپارٹمنٹ کے ساتھ انہیں 6 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی دی گئی ہے جب کہ اس پروجیکٹ میں اداکارہ سنی لیون سمیت دیگر بھارتی اداکاروں کے بھی اپارٹمنٹس موجود ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسی کمپلیکس میں سنی لیون نے 16 کروڑ بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ مارچ میں خریدا تھا۔

بھارتی اینکر نے سنی لیونی کو الیکشن جتوادیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے پاس ممبئی میں نہ صرف جلسہ موجود ہے بلکہ دیگر 4 عالیشان بنگلوز بھی موجود ہیں۔ جس بنگلے میں وہ رہائش پذیر ہیں اسے جلسہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں