آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات ہوئی ہے.

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی زیر غور آیا۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں