افغانستان کی افواج خود سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں، سربراہ نیٹو


نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان کی افواج اب اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ سیکیورٹی کی ذمہ داریاں وہ تنہا ہی سنبھال سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نیٹو نے تقریباً دو عشروں تک افغانستان میں سکیورٹی فراہم کی ہے لیکن اب وہاں کی حکومت اور سکیورٹی فورسزاس قدر مضبوط ہوچکی ہے اور وہ بین الاقوامی فورسز کی مدد کے بغیر ہی اپنے پاوں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب افغان بھی یہ بات اچھی طرح محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے بیس برس کے دوران اپنا بہت کچھ جان و مال افغانستان میں لگایا ہے۔

نیٹو کے چیف کا کہنا تھا کہ گر سکیورٹی فورسز کی اہلیت کی بات ہو یا سماجی اور اقتصادی ترقی کی بات، افغانستان ان دونوں شعبوں میں بہت آگے نکل چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آخر کبھی نہ کبھی تو افغانوں کو اپنے ملک میں امن اور استحکام کی ذمہ داری خود اٹھانا ہی تھی۔


متعلقہ خبریں