ایک پارٹی کو 9 جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کو 9 جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوگا کہ ہم عقلمند ہیں اور باقی بے وقوف ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو سلیکٹ کرکے قوم پر مسلط کیا گیا،بدقسمتی ہے کہ قوم پر مسلط لوگ نااہل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اداروں کو تباہ کر رہی ہے، سب کو ملک کے مستقبل کے لیے سوچنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہتھیار پاکستان کے عوام ہیں، ہم نے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشو تھا کہ اداروں کی اصلاح کی جائے،میں پہلے ہی کہتا تھا یہ لوگ نیک نیت نہیں ہیں، بند کمروں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں