ن لیگ میں لیڈر شپ حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہو چکی، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ میں لیڈر شپ حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔

ریاست مدینہ کا دن رات تذکرہ ہوتا ہے مگر عمل کچھ بھی نہیں، شہباز شریف

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایمانداری سے کام کررہے ہیں اور وہی ملک کا مستقبل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پیچھے نہیں جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ اپوزیشن کو معیشت کے نمبرز پسند آئے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی پاس ہوئے تھے۔

سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شبلی فراز

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا تباہ و برباد ہو گئی ہے لیکن ملکی معیشت کو بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سخت و مشکل فیصلے کیے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ جہانگیر ترین کو بھگا دیا گیا ہے لیکن وہ پھر واپس ائے ہیں۔

مریم نواز بھی آصف زرداری کی طرح التوا کے راستے پر چل نکلی ہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے پر بھی ہم نے کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا نام آیا تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔


متعلقہ خبریں