خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھل جائیں گے


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مزید 5 اضلاع میں تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنوں، چارسدہ، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی میں پیر 31 مئی سے اسکول کھولے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہونے پر باقی ادارے بھی کھول دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں تعلیمی ادارے پہلے ہی کھل چکے ہیں تاہم کورونا سے زیادہ متاثرہ اسکول بند تھے جنہیں اب 31 مئی سے کھولا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سےمزید 73 اموات رپورٹ

اس کے علاوہ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں جبکہ 5 فیصد سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقوں میں اسکول 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں