اپوزیشن کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا 3 سالہ خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا 3 سالہ خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب عوامی امنگوں سے متصل بجٹ کو روکنے کی بات کرنا بھی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدترین معیشت کے ذمہ داروں نے معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے لیکن اس کے باوجود آج زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچھلے 4 سال کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی پچھلے 10 ماہ کی برآمدات 21 ارب ڈالر رہیں جبکہ موڈیز نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 4.64 فیصد لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اب عوام تک ثمرات پہنچانے کا وقت ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بنا سکتی۔ ہم بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں