آئی پی ایل بھی متحدہ عرب امارات منتقل


نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2021 کے رواں سیزن کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے فیصلے سے آگاہ کیا جو بی سی سی آئی کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

بی سی سی آئی آئی پی ایل کے باقی میچ ستمبر سے اکتوبر کے درمیان کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچ 19 یا 20 ستمبر سے شروع ہوسکتے ہیں جبکہ فائنل میچ 10 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارشل آرٹ نے اسپین کا ریکارڈ توڑ دیا

بی سی سی آئی ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق حتمی فیصلہ لینے کے لیے آئی سی سی سے جولائی میں توسیع کا مطالبہ کرے گا۔ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ اکتوبر میں نومبر میں بھارت میں تجویز کیا گیا ہے۔ اگر ہندوستان میں صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں بھی ہو سکتا ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل 2020 بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جبکہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں