ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے پر وزیر اعظم کا ایف بی آر کو خراج تحسین 


وزیراعظم عمران خان نے 4 ہزار ارب روپے کا ریوینو جمع کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عمران خان نے تحریر کیا کہ ایف بی آر نے جولائی 2020 سے مئی 2021 تک 4 ہزار 143 ارب روپے جمع کیے۔

عمران خان نے لکھا کہ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب سے زائد ریونیو جمع کیا، ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زائد ریونیو جمع کیا۔

گزشتہ برس پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 4 سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 46,790.75 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 335 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور  100 انڈیکس 47 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ چار سال قبل 3 اگست 2017 کو مارکیٹ 47 ہزار کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز کاروباری حجم ایک ارب شیئرز سے زائد رہا۔


متعلقہ خبریں