پنجاب: سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کو 31 مئی سے کھولنے کا اعلان


حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کو اکیتس مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

رحیم یار خان اور خانیوال کے اضلاع میں کالج تاحکم ثانی بند رہیں گے تاہم باقی کالجوں میں سوموار سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

حکومتی احکامات اور کورونا ضابطہ کے مطابق طلباء کی کلاسز ہوں گی۔

کالجوں کے پرنسپل کو پاپند بنایا گیا ہے کہ پانچ جون تک اساتذہ و ملازمین کی کورونا ویکسینیشن مکمل کی جائے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے رحیم یار خان اور خانیوال میں کورونا کیسز کی مثبت شرح آٹھ فیصد سے زائد ہونے کی بناء پر کالجوں کی بندش کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں