اورنج لائن میٹرو ٹرین 6 ماہ کے دوران ساٹھ کروڑ کی بجلی کھا گئی



اورنج لائن میٹرو ٹرین چھ ماہ کے دوران ساٹھ  کروڑ کی بجلی کھا گئی۔

جی ایم اورنج لائن عزیر شاہ نے بتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر چھ ماہ کے دوران ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا اور  ٹکٹس کی مد میں اورنج لائن ٹرین کو پچاس کروڑ سے زائد آمدن ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین کا ماہانہ سکیورٹی کا خرچہ دو کروڑ اسی لاکھ ہے جب کہ چھ ماہ کے دوران سکیورٹی پر سولہ کروڑ اسی لاکھ روپے کا خرچہ ہوا۔

اورنج لائن میٹرو میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے کےلیے فی کس ٹٰکٹ چالیس روپے ہے۔


متعلقہ خبریں