مزاحمت ہوگی تو ہی مفاہمت ہوگی، کمزوری دکھائیں گے تو دشمن حملہ کردے گا، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مزاحمت ہوگی تو ہی مفاہمت ہوگی کیونکہ جہاں آپ نے کمزوری دکھائی وہاں آپکا دشمن آپ پہ حملہ کردے گا۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ٹرے میں رکھ کر کبھی آپکو کوئی چیز نہیں ملتی، آپ کو اپنا حق لڑ کے لینا پڑتا ہے.

مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال کو بھی نان ایشو قرار دے دیا۔

پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس میں کہا کہ کہنا تھا وہ کہہ چکے، نہ بار بار پوچھا جائے، نہ بار بار اس معاملے میں گھسیٹا جائے، نواز شریف کا بھی پیپلز پارٹی کے بارے میں یہی مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مکمل طور پہ خود مختار ہے پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے اور میرا ہدف بھی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میرے دل کو بہت تکلیف پہنچتی ہے جب سچ لکھنے سچ بولنے کی سزا صحافیوں کو دی جاتی ہے۔ آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور میں دل کی گہرائیوں سے آپکے ساتھ ہوں کہ آپ نے اس جبر کے نظام میں حق کی آواز اٹھائی اور سچ بولا۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ دیا ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے کراچی کے جلسے میں شریک نہیں ہوگی۔

پی ڈیم اجلاس کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک سے آؤٹ ہوگئی ہے اور پارلیمان میں شہباز شریف ساتھ لے کر چلیں گے۔

 


متعلقہ خبریں