پی ڈی ایم نہیں رہی اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے، فیصل کریم کنڈی

فضل الرحمٰن چلے ہوئے کارتوس ہیں، وہ سیاست میں آ نہیں جارہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نہیں رہی اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل ہو کر کوئی درخواست لے کر کھڑے نہیں ہوئے، مریم نواز نے کہا حکومت 5 سال پورے کرے اس پر تو نوٹس نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سنجیدہ نہیں تو اسی غیر سنجیدہ پارٹی نے اے پی سی بلا کر پی ڈی ایم کی بنیاد رکھتی تھی۔

پی ڈی ایم کا 4 جولائی سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےساتھ ایک قدم چلنے کو بھی تیار نہیں ہیں لیکن ہمارے دروازے ہر اپوزیشن پارٹی کیلئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بھی چیز حکومت کیخلاف ہوگی اپوزیشن پارٹیوں کاساتھ دیں گے، پی ڈی ایم سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں۔


متعلقہ خبریں