کورونا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہو چکا ہے، یاسمین راشد


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہو چکا ہے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا وبا کا پھیلاو کافی حد تک کم ہو چکا ہے اور لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے کورونا شروع ہوا سب سے کم شرح سامنے آئی ہے۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا جس کے باعث کیسز میں کمی آئی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔ احتیاط سے 70 سے 80 فیصد لوگوں کو اس وبا سے بچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے جبکہ گزشتہ روز ایک لاکھ 59 ہزار کورونا ویکیسنز لگائی گئیں اور اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، فواد چوہدری

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 4 لاکھ سے زائد اساتذہ اور دیگر اسکول عملے کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور نجی اسکولز سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اساتذہ کو ویکسی نیشن سینٹرز پر بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 14 لاکھ کے قریب ویکسین موجود ہیں اور سینٹرز میں آنے والے نئے افراد کو سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں