بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا مؤقف مان لیا

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا مؤقف مان لیا

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے نے پاکستان کا مؤقف مانتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر پاک بھارت جنگ بندی سے امن کا احساس فروغ پایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے جاری جنگ بندی نے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دیا ہے۔ جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر سیز فائر برقرار رکھنا چاہتا ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی بھی یہی خواہش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 نوجوان شہید

بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سیز فائر سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہو گا کیونکہ ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں