ماضی میں فیصل آباد کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا، فردوس عاشق اعوان


فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں فیصل آباد کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور پنجاب بھر میں شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے صحافیوں کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی پھیلائی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ فیصل آباد کے صنعتی شعبوں میں ریلیف دیا گیا ہے جبکہ ماضی میں فیصل آباد کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی کوشش معیشت کی بحالی تھی لیکن اب مستقل مزاجی لائیں گے۔ ہم نے کامیابیوں کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی ترقی برآمدات بڑھانے سے ہی ہو سکتی ہے، شوکت ترین

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے روشن خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور انڈسٹری کی بحالی کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے کیونکہ صنعت کی بہتری اور بحالی کے لیے حکومت نے تمام اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چلنے سے غریب کا چولہا چلتا ہے اور صنعتی شعبے کو جتنا ریلیف دیا گیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔


متعلقہ خبریں