برطانوی وزیر اعظم نے خفیہ شادی کر لی

برطانوی وزیر اعظم نے خفیہ شادی کر لی

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  اپنی  دوست سے خفیہ شادی کر لی۔

برطانوی وزیر اعظم کی شادی سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے برطانوی میڈیا نے کہا کہ بورس جانسن کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ سائیمنڈ کی  پہلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارس جانسن نے تیسری شادی قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں کی۔ اس تقریب میں مختصر نوٹس پر 30 لوگوں کو بلایا گیا تھا جو برطانیہ میں کورونا پابندیوں کے تحت مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہو سکتی ہے۔

اخبار کے مطابق فادر ڈینیئل ہمفریز نے یہ شادی کروائی اور اس میں تھوڑی سی تعداد میں چرچ حکام بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا مؤقف مان لیا

دی سن کے مطابق ڈاوننگ اسٹریٹ کے سینیئر اہلکاروں کو بھی اس شادی کا علم نہیں تھا۔

بورس جانسن کی پہلی شادی مرینہ سے ہوئی جس سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔


متعلقہ خبریں