لوگوں کی دو مشکلات ہیں، ایک مہنگائی دوسری بیروزگاری: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اس وقت عوام سے براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔ عوام سے براہ راست بات چیت کی یہ چوتھی نشست ہو رہی ہے۔

بھارت کشمیر پر 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے تو بات ہوسکتی ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عوام کی گفتگو براہ راست ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کی جار ہی ہے۔

عوام براہ راست وزیراعظم عمران خان سے مختلف موضوعات پر سوالات کرر ہے ہیں جن کے وہ جوابات دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے براہ راست سوال پوچھنے کے لیے ٹیلی فون نمبر 051-9224900 پہ ڈائل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مشکل کے بعد آسانیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اونچ نیچ کا نام ہے۔ انہوں ںے کہا کہ میں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری اور ہمیں بہت مشکل وقت میں حکومت ملی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو بیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ تھا اور سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کے بعد انسان اوپر جاتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی دو مشکلات ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ایک مہنگائی اور دوسری بیروزگاری۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی قوم سے کہا تھا کہ ہمیں مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا۔

وزیراعظم کا ناشتہ سرکاری خزانے سے تو نہیں ہوا؟ پولیس تحقیات کریگی

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو امید بھی نہیں تھی کہ جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق جی ڈی پی گروتھ 4فیصد سے بھی اوپر جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ٹریکٹرز اور موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ حکومت نااہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا کہ این آر او دے دو تو آپ اہل ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن فوج سے کہتی ہے کہ حکومت کو گرادو۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ اتنی گروتھ کیسے ہو گئی؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مشکل وقت سے گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بورڈ بنایا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ کون سی ہاوَسنگ سوسائٹی لیگل ہے؟ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ جس نے بھی غیر قانونی ہاوَسنگ سوسائٹی بنائی اسے جیل بھیجیں گے۔

ملک بہت مشکل وقت سے نکل چکا، ڈالر ملک سے باہر نہ جانا شروع ہو جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کئی سوسائٹیاں غیر قانونی ہیں جن میں کافی لوگ رہے ہیں تو ان کے لیے نظام لارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں