بلاول بھٹو اور چودھری نثار علی خان کی اے این پی رہنماؤں سے ملاقات

بلاول بھٹو اور چودھری نثار علی خان کی اے این پی رہنماؤں سے ملاقات

پشاور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے علیحدہ علیحدہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

چار سدہ: بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیی سندھ سید مراد علی شاہ، پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری اور شیری رحمان کے ہمراہ چار سدہ پہنچے جہاں انہوں ںے اے این پی کے قائدین سے ملاقات کی اور اسفندیار ولی خان کی والدہ بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اے این پی کی جانب سے امیر حیدر خان ہوتی، میاں افتخار حسین اور ایمل ولی خان موجود تھے۔ اس موقع پر تمام افراد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی چار سدہ پہنچے اور انہوں نے اے این پی کے رہنماؤں میاں افتخار حسین، زاہد خان اور ایمل ولی سے ملاقات کر کے مرحومہ بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اٹھارویں ترمیم پر بات کرنا صدر کے منصب کے خلاف ہے،اسفند یار ولی خان

چودھری نثار علی خان نے مرحومہ کی روح کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔


متعلقہ خبریں