بھارت کشمیر پر 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے تو بات ہوسکتی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اس مرحلے ہر انڈیا کے ساتھ تجارت کرتے ہیں تو یہ کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی عوام سے براہ راست بات چیت جاری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تجارت بڑھتی ہے تو سب کو فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اقتدار میں آ کر بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ لیکن اگرابھی بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرتے ہیں تو ہم کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے خون پر بھارت کے ساتھ تجارت بہتر نہیں ہو سکتی ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا مؤقف مان لیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت اپنے 5 اگست 2019 کے کشمیر پر لیے گئے اقدامات واپس لے تو اس کے ساتھ بات بھی ہو سکتی ہے اور مسئلہ کشمیر پر کوئی روڈ میپ بھی تیار ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں