وسیم اکرم کی گیند بازی کھیلنے میں مجھے ضرور مشکلات ہوتی، ویرات کوہلی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ماضی کے فاسٹ بولرز میں سے وسیم اکرم کی گیند بازی کھیلنے میں مجھے ضرور مشکلات ہوتی۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں قرنطینہ میں ہوں آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔

ایسے میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ماضی کا کون سا فاسٹ بولر آپ کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا تھا؟

شنیرا سے علیحدگی نے وسیم اکرم کو اداس کر دیا

ویرات کوہلی نے سوال کے جواب میں پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر و سابق کپتان وسیم اکرم کا نام لیا۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں وسیم اکرم کی گیند بازی دیکھ کر بہت اچھا لگتا تھا۔

بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

انہوں نے کہا کہ میں اکثر سوچتا ہوں کہ اگر میرا سامنا وسیم اکرم سے ہوتا تو میں انہیں کیسے کھیلتا؟


متعلقہ خبریں