قومی خواتین کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلے گی


لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق قومی خواتین ٹیم جنوری 2019 میں کیریبئن خواتین ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ برس مئی میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

قومی ٹیم اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان رواں سال اکتوبر میں سیریز طے ہے جو ملائشیا میں کھیلی جانی ہے۔


متعلقہ خبریں