مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی دو مشکلات ہیں۔ اول مہنگائی اور دوئم بیروزگاری۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی عوام سے براہ راست بات چیت جاری

ہم نیوز کے مطابق عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم اپنے لوگوں کا خیال نہ رکھ سکے وہ مہذب نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ جتنی پیداوار بڑھے گی اتنی مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گندم کی پیدوار 10 فیصد ہی بڑھا دیں تو آٹے کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم  باہر سے لینی پڑی۔

بھارت کشمیر پر 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے تو بات ہوسکتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ باہر گندم مہنگی ہو تو یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک میں گندم سستی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جون 20 سے لے کر مئی 21 تک تیل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے تو ہر چیز مہنگی ہوجاتی۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں 11.88 فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ملک بہت مشکل وقت سے نکل چکا، ڈالر ملک سے باہر نہ جانا شروع ہو جائیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں گھی کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا لیکن ہم نے صرف 27 فیصد اضافہ کیا۔


متعلقہ خبریں