پنجاب: 26 اضلاع میں پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر اسپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: صوبہ پنجاب کے 26 اضلاع میں تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹراسپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب: کل سے کلاسیں شروع کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکریٹری صحت سارہ اسلم نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تفریحی سرگرمیاں 50 فیصد کی اجازت کے ساتھ ہوں گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تفریحی پارکوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

کورونا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہو چکا ہے، یاسمین راشد

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 30 مئی سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔

صوبہ پنجاب میں کل سے دسویں اور بارھویں جماعتوں کی کلاسیں بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا سےمزید 56 اموات رپورٹ

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت دیگر جماعتوں کی کلاسیں 7 جون سے ہی شروع ہوں گی۔


متعلقہ خبریں